اسرائیل نے بنایا نشانہ گلوبل صمود کے بعد فریڈم فلوٹیلا قافلے کو بھی

        نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والے "فریڈم فلوٹیلا" پر اسرائیلی بحریہ نے حملہ کر دیا ـ اسرائیلی ناکہ بندی زون سے 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیلی بحریہ نے فریڈم فلوٹیلا کے 3 جہازوں پر قبضہ کرلیا ـ فریڈم فلوٹیلا کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اسرائیلی حکام نے لائیو نشریات بھی بند کردی ہیں تاکہ ان کی کارروائیاں دنیا کے سامنے نہ آ سکیں ـ

   اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق تمام جہاز اور ان میں سوار مسافر محفوظ ہیں ان کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے انہیں ملک بند ر کر دیا جائے گا ـ کچھ د ن قبل ہی اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بھی حملہ کرکے 500 ارکان کو گرفتار کر لیا تھا ـ جن میں پاکستانی (سابق سینیٹر مشتاق احمد ) بھی شامل تھے ـ  تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیلی کارروائیاں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے والی تنظیموں کیلیے خطرناک مثال ہیں اور ان پر عالمی برادری کی مکمل خاموشی سوالیہ نشان ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+