اٹالین وکلاء اور ماہرین قانون نے وزیر اعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرا دیا

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اٹالین وزیر اعظم (جیورجیا میلونی) نے وکلاء اور قانونی ماہرین کی جانب سے اپنے خلاف دائرمقدمے کی تصدیق کر دی ـ جیورجیا میلونی کے مطابق ان کے ساتھ وزیر دفاع (گوئیڈو کروسٹیو ، وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور اسلحہ ساز کمپنی لیو نارڈو کے چیف برتو چنگو لانی) کو بھی شامل کرکے نسل کشی اور معاونت کا الزام لگا کر مقدمہ درج کرایا گیا ـ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کو خطرناک ہتھیار دیے ہیں جن کو غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے ـ

   درخواست گزاروں نے فوج داری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شکایت کی تحقیقات کی جائیں اور اس کے ذمہ داروں کو باقاعدہ سزا دی جائے ـ جیورجیا میلونی نے میڈیا کو دیے گۓ انٹر ویو میں کہا کہ میرے سامنے آج تک اس نوعیت کی شکایت کی کوئی مثال نہیں آئی ـ اٹالین وزیر اعظم کے مطابق اسرائیل کو اسلحہ غزہ جنگ سے قبل کے ممعاہدے کے تحت دیا جا رہا ہے ـ لیکن پھر ہم نے اسرائیل سے پوری یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارا اسلحہ غزہ میں استعمال نہیں کیا جائے گا ـ اس سے پہلے اٹالین وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روک دی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+