صرف معاہدہ نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد بھی کرائیں ، حماس کا معاہدے کے ضامنوں سے مطالبہ

     نیوز ٹوڈے : سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں حماس نے کہا کہ "غزہ جنگ کے خاتمے ، صیہونی فوج کے انخلاء اور انسانی امداد کی بحالی" پر مشتمل امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر ہمارا اسرائیل کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے ـ حماس رہنماؤں نے امن معاہدے کے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے  ممکنہ معاہدے کی خلاف ورزی یا تاخیر کو روکیں اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ اس معاہدے کی نگرانی کریں ـ جاری کردہ بیان میں حماس نے وعدوں پر عمل پیرا ہونے کا دوٹوک الفاظ میں مؤقف اپنایا ـ لیکن اس کے ساتھ ہی اپنی قوم کی آزادی ، خود مختاری اور حق خود ارادیت سے کبھی پیچھے نہ ہٹنے کا اعادہ بھی کیا ـ اس سے قبل دونوں فریقین نے امریکہ کے مجوزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کیے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+