بھارتی ریاست (ہما چل پردیش) میں مسافر بس پر پہاڑی تودہ گرنے سے 18 مسافر ہلاک
- 09, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (ضلع بیلاس پور کے نزدیک پہاڑی علاقے میں پہاڑ کا ایک بڑا حصہ اچانک مسافر بس پر آن گرا) ـ جس سے مسافر بس گہری کھائی میں جا گری اور ملبے کے نیچے دب گئی ـ مشکل راستوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ـ 24 کے قریب مسافر ہسپتال منتقل کیے گۓ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 15 مسافر ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو چکے تھے جبکہ 3 نے دوران علاج دم توڑ دیا ـ
ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ـ وزیر اعلیٰ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاحال کچھ مسافر ملبے کے نیچے دبے ہوۓ ہیں جن کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں ـ کچھ دن قبل ہی ریاست مغربی بنگال میں بھی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پہاڑی تودے کے نیچے دب کر 24 بھارتی شہری ہلاک ہو گۓ تھے ـ
وسیم حسن

تبصرے