صیہونی فوج نے غزہ خالی کرنا شروع کردیا
- 10, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے غزہ سے نکلنا شروع کر دیا ، جس کا آغاز جمعرات کی صبح سے ہوا ـ اسرائیلی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیوز میں صیہونی فوجیوں کو اپنے کیمپ خالی کرتے بآسانی دیکھا جا سکتا ہے ـ امریکی صدر (ٹرمپ) کی طرف سے غزہ جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان ہوتے ہی ، جس میں یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کا غزہ سے اںخلاء شامل ہے ، صیہونی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں سے اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیا ـ
پہلے مرحلے میں غزہ شہر کے مضافات میں تعینات صیہونی فوج کے لاجسٹک یونٹس کو غزہ خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ـ یہ دستے پچھلے کئی ہفتوں سے زمینی کارروائیوں میں مصروف تھےـ فوجی سربراہوں کے مطابق دوسرے مرحلے میں کامیٹ یونٹس کی واپسی ہوگی ـ صیہونی میڈیا نے اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا کہ کچھ دنوں بعد ہی حماس غزہ کے بڑے بڑے شہروں پر ایک مرتبہ پھر کنٹرول سنبھال لے گی جس سے خطے کی سیاسی اور عسکری صورتحال ایک نیا موڑ اختیار کرلے گی ـ

تبصرے