غزہ امن منصوبے کی نگرانی کیلیے امریکی فوج اسرائیل روانہ

    نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق امریکی حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی فوج کا 200 جوانوں پر مشتمل دستہ غزہ جنگ بندی منصوبے کی نگرانی کیلیے اسرائیل بھیجا جا رہا ہے ـ رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی نگرانی میں اسرائیل میں ایک "کوآرڈینیشنل سینٹر" قائم کیا جائے گا جو غزہ جنگ بندی منصوبے کی نگرانی کرے گا ـ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس مشن میں امریکی فوج کے ساتھ ساتھ شریک ممالک کے فوجی جوان ، سرکاری تنظیموں اور نجی شعبوں کے ماہرین میں شامل ہوں گے ـ 

       ایک اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج براہ راست غزہ میں داخل نہیں ہو گی بلکہ اسرائیل میں رہ کر غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کراۓ گی ـ امریکی اہلکار کی خفیہ رپورٹ کے مطابق یہ فوجی دستہ پوری دنیا کے مختلف ممالک سے آ رہا ہے اور اس کی آمد کا آغاز ہو چکا ہے ـ اور اگلے کچھ دنوں میں ہی سینٹر کے قیام کیلیے ابتدائی منصوبہ بندی کر لی جائے گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+