امریکی صدر نے کیا دعویٰ "غزہ امن منصوبے" کی تقریب میں شرکت کیلیے مصر جانے کا

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر (ڈو نلڈ ٹرمپ) کے مطابق غزہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور میں نے یہ دنیا کی آٹھویں جنگ ختم کروائی ہے ـ امریکی صدر نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی تکمیل کیلیے ایران پر حملہ ضروری تھا ـ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ملک غزہ جنگ بندی منصوبے کے حامی تھے اب مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہو جاۓ گا ـ امریکی صدر نے کہا کہ میں خود غزہ امن منصوبے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کیلیے مصر جاؤں گا 

      امریکی صدر نے کہا کہ غزہ پٹی کی نۓ سرے سے تعمیر کی جائے گی ۔ ایران امن کا خواہش مند ہے اس کیلیے ہم اس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ـ ٹرمپ نے کہا کہ پیر یا منگل تک حماس یرغمالیوں کو رہا کردے گی اس کے بعد غزہ میں جاری جنگ ہمیشہ کیلیے ختم ہو جائے گی ـ امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے پر حماس اور اسرائیل دونوں نے دستخط کردیے ہیں ـ جس کے پہلے مرحلے کا آغاز بھی ہو چکا ہے ـ جس کے تحت یرغمالیوں کی رہائی ، غزہ سے صیہونی فوج کا انخلاء اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+