کابل گونج اٹھا دھماکوں سے
- 10, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد) نے کابل میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ تحقیقات جاری ہیں ـ "ایکس نیوز" کو دیے جانے والے بیان میں ترجمان طالبان نے کہا پریشانی کی کوئی بات نہیں سب خیریت ہے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ البتہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں کہا جارہا ہے کہ دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا ہے ـ تاہم یہ خبر جھوٹی ہے یا سچی اس کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی یہ ابتدائی رپورٹس ہیں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے