اسرائیل نے دکھائی ڈھٹائی (سنوار برادران) کی لاشیں واپس کرنے سے انکار کردیا
- 10, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ (یحیٰ سنوار اور ان کے بھائی کی لاشیں حماس کے حوالے نہیں کریں گے) ـ قیدیوں کے تبادلے میں یہ شامل نہیں ـ غزہ جنگ بندی مذاکرات سے واقف ایک اسرائیلی ذرائع نے عرب میڈیا کو یہ خبر دی ـ غزہ کے عوام اپنے ہر دلعزیز لیڈر اور بہادر سپاہی (یحیٰ السنوار) کی میت کو ان کی شان کے مطابق باعزت طریقے سے مقدس سر زمین میں سپرد خاک کرنا چاہتے ہیں ـ حماس کا کہنا ہے کہ نہ صرف عام یرغمالیوں بلکہ اعلیٰ فلسطینی سربراہوں کی رہائی بھی معاہدے میں شامل کی جاۓ ـ
مصری مذاکراتی ذرائع کے مطابق حماس نے متعدد معروف فلسطینی یرغمالیوں جن میں (عبداللہ برغوثی اور مروان برغوثی) جو کہ حماس کے عظیم سربراہوں میں شامل ہیں اور اسرائیلی قید میں ہیں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ـ جس کے جواب میں اسرائیل نے حماس کی اعلیٰ قیادت کی رہائی کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔ حماس کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی معاہدہ پائیدار بنانا ہے تو ہمارے رہنماؤں کی رہائی لازمی شرط ہوگی ۔

تبصرے