افغانی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی جوابی کارروائی پر سعودی عرب کا مؤقف
- 14, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدہ علاقوں میں جاری جھڑپوں اور بڑھتی کشیدگی پر ہمیں گہری تشویش ہے ـ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیے کہ کشیدگی بڑھانے کی بجاۓ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ بات چیت سے مسائل حل کریں تاکہ خطے کا امن اور استحکام برقرار رہے ـ
سعودی حکومت کے مطابق ایسی تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے جن سے امن ، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے ـ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم خطے میں امن کے قیام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے خواہش مند ہیں ـ اور ہماری اولین خواہش پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کی ہے تاکہ دونوں قومیں خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکیں ـ
وسیم حسن

تبصرے