اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی غزہ پہنچ گۓ

       نیوز ٹوڈے : العربیہ اور الجزیرہ ٹی وی نے چینلز نے اپنی لائیو کوریج میں دکھایا کہ اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کے استقبال کیلیےشہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ـ اس سے پہلے جنوبی اسرائیل کی جیل (نیگیو) سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی متعدد بسیں غزہ کی جانب روانہ کی گئیں ـ غزہ جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کی ان کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ـ فلسطینی شہری اپنے عزیز واقارب کی رہائی پر خوشی کے ساتھ جھومنے لگے ۔ متعدد شہروں میں جشن بھی منایا گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+