حماس نے کیا رہا 20اسرائیلی یرغمالیوں کو جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت
- 14, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اپنی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں رہا کردے گا ـ دوسالہ جاری جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کیلیے اس معاہدے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ـ جنوبی غزہ کے "نصر ہسپتال" سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر نقاب پوش حماس کے ارکان اور ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں ـ دوسری طرف اسرائیل کے اندر فوجی چھاؤنی "رئیم" کے سانے اور "تل ابیب کے یرغمالی چوک" پر بھی ہزاروں اسرائیلی شہری جھنڈے اور یرغمالیوں کی تصویریں اٹھاۓ جمع ہو گۓ ـ
دو سالہ غزہ ، اسرائیل جنگ میں لبنان ، یمن اور ایران بھی بالواساطہ طور پر شامل ہو چکے تھے ـ جس سے مشرق وسطیٰ کا سیاسی توازن بڑی حد تک متزلزل ہو چکا تھا ـ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلیے مصر روانہ ہونے سے قبل امریکی صدر نے کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور اب مشرق وسطیٰ کے حالات معمول پر آ جائیں گے ـ امریکی صدر آج اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے اسرائیلی پارلیمان میں خطاب کریں گے ـ

تبصرے