اسرائیلی وزیر اعظم غزہ جنگ بندی تقریب میں شریک کیوں نہیں ہوۓ ، وجہ سامنے آ گئی

    نیوز ٹوڈے : ایک طرف تو اسرائیل کا غزہ امن منصوبے کو اپنی کامیابی قرار دینا اور دوسری طرف نیتن یاہو کا امن منصوبے کی تقریب میں شرکت نہ کرنا حیران کن امر ہے ـ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بن یامین نیتن یاہو نے جان بوجھ کر اس تقریب میں شرکت نہیں کی ـ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (فلسطینی صدر محمود عباس) اور خطے کے چند دوسرے ممالک کے سربراہوں سے خاص طور پر ترکیہ کے صدر سے ملنا نہیں چاہتے تھے ـ

  دوسری جانب ترک میڈیا کے مطابق مصر میں ہونے والی  امن معاہدے کی تقریب میں بن یامین نیتن یاہو کی ممکنہ شرکت پر (رجب طیب اردوان) نے احتجاجاً ایئر پورٹ پر اترنے سے انکار کردیا ـ رجب طیب اردوان کا طیارہ "شرم الشیخ ایئر پورٹ" پر اترتے اترتے دوبارہ اڑان بھرنے لگا ـ اسی دوران مصری حکام کو پیغام موصول ہوا کہ اگر تقریب میں نیتن یاہو نے شرکت کرنی ہے ہم واپس جا رہے ہیں ـ جس کے بعد باقاعدہ تصدیق کی گئی کہ اسرائیلی وزیر اعظم اس تقریب میں شرکت نہیں کررہے تو ترک صدر کے طیارے نے مصر کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+