غزہ پر حکمرانی کا حق صرف اس کی عوام کا ہے چین نے دہرایا اپنا مؤقف
- 14, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ (وانگ ژی) نے میڈیا کو دیے گۓ انٹر ویو میں کہا کہ عالمی برادری کا بھی ہمیشہ یہی مؤقف رہا کہ فلسطین کا حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کا ہے ـ چینی وزیر خارجہ نے کہا غزہ کہ مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی اور خواہش کے مطابق ہونا چاہیے ـ وانگ ژی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کو بحال کرنے اور انسانی جانوں کو بچانے والی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ـ
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ اکیسویں صدی کا ایک بد نما داغ ہے جس سے انسانی ضمیر کو بیدار ہوجانا چاہیے ـ وانگ ژی نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عالمی اصول کو یقینی بناۓ کہ غزہ پر حکمرانی کا حق صرف اس کی عوام کا ہے ـ مصر میں غزہ امن منصوبے کی تقریب میں "ٹرمپ ، امیر قطر اور مصر کے صدر" نے معاہدے پر دستخط کیے ـ جس کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی مکمل ہو گیا ـ

تبصرے