حماس نے کی تصدیق 45 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہونے کی
- 15, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں ، جن میں 7 اکتوبر 2023 کو نووا میوزک فیسٹیول سے زخمی حالت میں گرفتار کیے گۓ 26 سالہ (گاۓ ایلوز اور22 سالہ بیپن جوشی) جوکہ نیپالی شہری ہیں اور اسرائیل میں زرعی تعلیم حاصل کر رہے تھے ، کی لاشیں بھی اسرائیل کو واپس کر دیں ـ موقع پر موجود افراد کے مطابق نیپالی شہری نے ایک دستی بم واپس پھینک کر اپنے ساتھی کی جان بچائی تھی ـ صیہونی فوج کے ترجمان کے مطابق بقیہ دو یرغمالیوں کی شناخت ان کے خاندان والوں کی درخواست پر ظاہر نہیں کی گئی ـ
دوسری طرف غزہ کے "ناصر میڈیکل سینٹر" کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق ریڈکراس نے 45 فلسطینی شہیدوں کی لاشیں ہمارے حوالے کر دی ہیں ـ صیہونی حکام کے مطابق 24 یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی حماس کے پاس ہیں جن کی واپسی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں ہوگی ـ امریکی صدر (ٹرمپ) کی ثالثی میں طے پانے والے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے کے تحت ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی ـ

تبصرے