ایران نے 2 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی
- 15, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ "میزان" نے اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے 2 فرانسیسی شہریوں کے نام ظاہر نہ کرتےہوۓ ان پر لگاۓ گۓ الزامات کی تفصیل بتا دی ـ ایران کی اہم حساس معلومات فرانسیسی خفیہ ایجنسیوں کو دینے کا الزام بھی ملزمان پر عائد کیا گیا ـ ایران کی عدلیہ کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں دونوں ملزمان کو متعدد سزائیں دی گئیں جو کہ مجموعی طور پر عمر قید کی سزا پر مشتمل ہیں ـ
ایران اکثر غیر ملکیوں کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں دیتا رہتا ہے البتہ ایسے مقدمات کے ثبوت شاز و نادر ہی منظر عام پر لاتا ہے ـ اسرائیل نے حماس کی مدد کرنے پر ایران کی فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا ـ جس کے بعد ایران نے کارروائی کرتے ہوۓ ملک میں موجود متعدد اسرائیلی جاسوسوں کو پھانسی پر لٹکا دیا تھا ـ فرانس اس سے قبل بھی ایران پر غیر ملکیوں کو سیاسی یرغمال بنانے کا الزام لگا چکا ہے اور اب اس واقعہ پر بھی اس نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ـ

تبصرے