ایران نے ٹرمپ کی مذاکراتی پیشکش کو مضحکہ خیز قرار دےد یا
- 15, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : ایک دن قبل ہی اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران (صدر ٹرمپ) نے کہا کہ ایران کیلیے بھی دوستی اور تعاون کے دروازے کھلے ہیں ـ البتہ ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے اس بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کا یہ رویہ مجرمانہ اور مخالف ہے ـ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے خود ہی مذاکرات کی بات کرتا ہے اور پھر ایرانی عوام پر پابندیاں لگاتا اور حملے کرتا ہے ـ
امریکہ کی یہ پالیسی کھلی منافقت ہے ـ جون 2025 میں امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور امریکی صدر نے ایران کے جوہری ٹھکانوں کی مکمل تباہی کا دعویٰ کیا تھا ـ امریکہ اور مغربی ملک ایران پر ایٹم بم بنانے کا الزام عائد کرتے آ رہے ہیں جبکہ ایران ہمیشہ سے ان کے الزامات کی تردید ہی کرتا آ رہا ہے ـ

تبصرے