پاکستان کے ساتھ ہماری دوستی بہت مضبوط ہے پاک امریکہ تعلقات سے اس میں کوئی دراڑ نہیں آ سکتی ، چین
- 15, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہیں ـ امریکہ کے ساتھ ان کے بڑھتے تعلقات سے ہماری دوستی کو کوئی خطرہ نہیں ـ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو ایسے معدنیاتی ریئر ارتھ نمونے نہیں دکھاۓ جو ہمارے حساس منصوبوں سے متعلقہ ہیں ـ
انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں پاک ، چین دوستی کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے ـ جو دشمن ممالک پاک ، چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کیلیے پھیلا رہے ہیں ـ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے حالیہ ریئر ارتھ ایکسپورٹ اقدامات کا پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ـ ہم نے یہ قدم صرف اپنے برآمدی کنٹرول نظام کو قوانین اور ضوابط کے مطابق بہتر بنانے کیلیے اٹھایا ـ

تبصرے