طیارے گرنے کا ذکر کرکے امریکی صدر نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیے
- 16, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : امیکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے پاک ، بھارت جنگ کا ذکر کر کے ایک مرتبہ پھر مودی سرکار کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ـ وہائٹ ہاؤس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ شروع ہونے والی تھی ـ پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گراۓ تھے ـ امریکی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مجھ سے کہا کہ آپ نےلاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں ـامریکی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں جن میں سے بعض معمولی جھگڑے کی وجہ سے شروع ہوئیں لیکن ان کے نتائج تباہ کن ہونے تھے ـ
ٹرمپ نے کہا پاکستان اور بھارت جیسے جوہری ملکوں کے درمیان جنگ پوری دنیا کیلیے خطرہ تھی ـ امریکی صدر نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے مجھے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی ـ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوۓ امریکی صدر نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنا پڑے گی ـ ٹرمپ نے کہا کہ اس مقصد کیلیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ایران حماس کی مدد کررہا تھا اور اب اس نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے ـ

تبصرے