اسرائیل نے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیج دیں

      نیوز ٹوڈے :عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق (امریکی صدر ٹرمپ) کے 20 نکاتی غزہ جنگ بندی منصوبے کےتحت حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کی لاشوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے ـ ایک دن قبل ہی حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کےسپرد کیں جس کے تبادلے میں اسرائیل نے 45 فلسطینی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کیں ـ  لیکن اب بھی 20 یرغالیوں کی لاشیں حماس کے پاس موجود ہیں ـ اور آج پھر 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اسرائیل نے غزہ بھیج دیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہو گئی ـ اسرائیل نے جن فلسطینیوں کی لاشیں واپس کیں ان میں سے زیادہ تر مسخ شدہ ہیں ـ

      کچھ کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہیں اور بعض کے ہاتھ ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے ہیں ـ لاشوں کی حالت بتاتی  ہے کہ انہیں وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور کئی کئی دن تک کھانا نہیں دیا گیا ـ غزہ انتظامیہ کے مطابق لاشوں کی شناخت اور ضروری کاغذی کارروائی کے بعد انھیں ورثا کے حوالے کیا جاۓ گا ـ جن فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل نے واپس کیں ان میں سے زیادہ تر کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے ٹارچر سیلوں میں رکھا ہوا تھا ـ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ کتنے فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیل کے پاس موجود ہیں اور کب تک واپس کی جائیں گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+