ٹرمپ نے حماس کو دی دھمکی ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں طاقت کے استعمال کی
- 16, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ (صدر ٹرمپ) نے کہا کہ حماس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے ـ حماس کو چاہیے کہ مقررہ مدت تک ہتھیار ڈال دے ـ امریکی صدر نے کہا کہ میرے خصوصی ایلچی (اسٹیووٹکوف اور میرے داماد جیرڈ کشنر) نے یہ پیغام مصر میں غزہ امن مذاکرات کے دوران حماس کے کارکن (خلیل الحیہ) کو پہنچا دیا ہے ـ صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے خود امن معاہدے کے بعد غیر مسلح ہونے پر رضا مندی ظاہر کی دی تھی ـ امریکی صدر نے کہا کہ اگر حماس نے معاہدے کے مطابق ہتھیار نہ ڈالے تو ہم خود اس سے ہتھیار چھین لیں گے چاہے اس کیلیے طاقت کا استعمال ہی کیوں نہ کرنا پڑے ـ
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ شکوہ کیا کہ حماس نے کہا تھا کہ اس کے پاس درجنوں یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں لیکن اس نے ابھی صرف چند لاشیں واپس کی ہیں ـ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کے پاس یرغمالیوں کی لاشوں کی تعداد بہت کم ہے ـ میں چاہتا ہوں کہ لاشوں کے تبادلے کا معاملہ جلد از جلد حل ہو جائے ـ امریکی صدر نے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان بھی کردیا جس میں غزہ کی نۓ سرے سے تعمیر ، تکنیکی حکومت کاقیام اور بین الاقوامی نگرانی شامل ہے ـ

تبصرے