ٹرمپ نے دی چین کو دھمکی ، تجارتی تعلقات ختم کرنے کی
- 16, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : سوشل میڈیا پلیٹ فارم " ٹروتھ سوشل" پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی سویا بین کی خریداری چین نے جان بوجھ کر بند کی ہے ، جو چین کا امریکی معیشت کے خلاف دشمنانہ اقدام ہے ـ امریکی صدر نے کہا کہ چین کی اس حرکت سے امریکی کسان مشکلات کا شکار ہیں ـ ٹرمپ کے مطابق امریکی حکومت نے اب چین کے ساتھ کئی معاہدوں پر نظر ثانی شروع کر دی ہے جن میں کوکنگ آئل بھی شامل ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ ہم کئ طریقوں سے اپنا کوکنگ آئل تیار کر سکتے ہیں اسکیلیے ہمیں چین کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ـ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے واقعی چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے تو عالمی منڈیاں عدم استحکام کا شکار ہو جائیں گی خاص طور پر زراعت اور خوراک کے شعبے میں ـ
وسیم حسن

تبصرے