بنگلہ دیش میں کیمیکل اور گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک
- 16, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : جاۓ وقوعہ پر موجود لوگوں کے مطابق زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد پورے علاقے میں دھواں اور آگ پھیل گئی ـ لوگ خوفزدہ ہو گۓ اور کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کیا جاۓ ـ فیکٹری ملازمین کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں پریشان دکھائی دیے ـ ایک 19سالہ لڑکے (عبدالرحمٰن) کے مطابق اس کا بھائی فیکٹری میں کام کرتا تھا اور اس کے ساتھی نےبتایا کہ وہ دھماکے کے وقت فیکٹری کے اندر موجود تھا ـ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں کی زیادتی وجہ کیمیکل کے دھوئیں سے سانس لینے میں دشواری بنی ـ
فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں کی کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا ـ پچھلے سال بھی بنگلہ دیش میں 26 ہزار سے زیادہ آتش زدگی کے واقعات سامنے آۓ ـ جو کہ زیادہ تر حفاظتی اصولوں پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے ہوۓ ـ 2012 میں ڈھاکا میں ہی ایک گارمنٹس کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 111 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گۓ تھےـ

تبصرے