اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کو دی دھمکی ، غزہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (بن یامین نیتن یاہو) کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہم اپنے مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے ـ نیتن یاہو نے کہا کہ یہ صرف ہماری جنگ نہیں بلکہ بربریت اور تہذیب کے درمیان ایک فیصلہ کن لڑائی ہے جس میں اسرائیل سب سے آگے ہے ـ بن یامین نے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی ضروریات اورتحفظ پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے ـ نیتن یاہو کے مطابق ان کا اصل مقصد غزہ میں موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اور باقیات واپس لانا ہے ـ

    اس سے پہلے صیہونی حکومت کے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حماس نے ثالثوں کے ذریعے جو وعدے کیے انہیں فوری طور پر پورا کرے ہم کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کریں گے ـ صیہونی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر اپنے شہریوں کو واپس لائیں گے ـ جس کے جواب میں حماس کہنا تھا کہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر دی گئی ہیں اور باقی لاشیں ٹنوں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالنا مشکل ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+