ٹرمپ نے غزہ میں گھس کر حماس کو مارنے کی دھمکی دے سی
- 17, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق (امریکی صدر ٹرمپ) نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے غزہ میں اسرائیل کے خلاف کارروائیاں بند نہ کیں تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ـ ٹرمپ نے یہ دھمکی حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کے حمایتی اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف جاری آپریشن کے تناظر میں دی ـ حماس کے مطابق یہ مسلح گروہ لوٹ مار اور اسرائیل کے ساتھ خفیہ رابطے میں ملوث ہیں ـ
جس پر امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے حماس کو دوٹوک الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے جنگ بندی امن منصوبے کو توڑنے کی کوشش کی تو امریکی فوج غزہ میں داخل ہو کر اس کا خاتمہ کر دے گی ـ امریکی صدر کا یہ یوٹرن حیران کن ہے کیونکہ کچھ دن پہلے ہی اس نے حماس کی ان کارروائیوں کو سراہا تھا ـ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حماس کی مجرمانہ گروہوں اور گینگسٹر کے خلاف کارروائیاں میرے لیے پریشان کن نہیں ـ لیکن اب اس نے حماس کو دھمکی دے دی کہ وہ سرکشی سے باز آجاۓ ـ

تبصرے