یمن کی مزاحمتی حوثی جماعت کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یمن کی مزاحمتی حوثی جماعت کے ترجمان نے چیف آف سٹاف (محمد عبدالکریم الغمازی) کی شہادت کی تصدیق کر دی اور کہا کہ اسرائیل کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی ـ دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع (یسرائیل کاٹز) نے بھی حوثی جماعت کے چیف آف سٹاف پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ـ ہم نے ہی الغمازی کو شہید کیا ہے آئندہ بھی اسرائیل کیلیے ہر خطرے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے ـ

    حوثی جماعت کے ترجمان کے مطابق محمد عبدالکریم اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوۓ شہید ہوۓ اسرائیل کے خلاف ہماری کارروائیاں ختم نہیں ہوئیں بلکہ اب ان میں مزید تیزی اور طاقت  آۓ گی ـ الغمازی حوثی جماعت کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے ، اور اسرائیل کے خلاف آپریشنز میں اہم کردار ادا کر رہے تھے ـ جاری سال میں ایک مرتبہ پہلے بھی اسرائیل نے صنعا میں الغمازی سمیت حوثی جماعت کے کئی بڑے بڑے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا ـ حوثی جماعت کے سربراہ (عبدالمالک حوثی) نے چیف آف سٹاف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا الغمازی نے اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کی ، اسرائیل کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہے گی 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+