ٹرمپ کی پیوٹن سے فون پر اہم بات چیت ، یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات
- 17, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق (امریکی صدر ٹرمپ) نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ (روسی صدر پیوٹن) کے ساتھ میری فون پر پیچیدہ اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ـ ٹرمپ نے کہا کہ فون پر پیوٹن سے ہونے والی گفتگو میں اہم پیش رفت ہوئی اور جلد ہی ہم دونوں ہنگری میں ملاقات کریں گے ـ امریکی صدر نے کہا کہ (ماکوروبیو) کی قیادت میں اگلے ہفتے دونوں ممالک کے رہنما بھی ملاقات کریں گے ـ (ولادیمیر زیلینسکی) کے وہائٹ ہاؤس پہنچنے سے قبل امریکی صدر کی روسی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں بڑی پیش رفت نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن کردیے ہیں ـ ٹرمپ نے کہا کہ زیلینسکی کو ملاقات میں روسی صدر سے ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت سے بھی آگاہ کروں گا ـ امریکی صدر یوکرین کو "ٹام ہاک میزائل" جو کہ 2500 کلو میٹر کی رینج رکھتے ہیں ، کی فراہمی پر بھی سوچ بچار کر رہے ہیں ـ

تبصرے