قطر میں حماس پر حملے کے بعد ٹرمپ کو محسوس ہو گیا کہ اسرائیل اب بے قابو ہو چکا ہے
- 20, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کیلیے مختص امریکہ کی خصوصی ایلچی (اسٹیوٹکوف) کا کہنا ہے کہ انہیں قطر میں حماس کے مبینہ ٹھکانے پر اسرائیلی حملے کا علم نہیں تھا ـ حملے کے دوسرے دن جب امریکی صدر کو علم ہوا تو انہوں نےخود فون کرکے سخت برہمی کا اظہار کیا ـ اسٹیوٹکوف کے مطابق مجھے اور ٹرمپ کے داماد کو ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ہمیں بہت بڑا دھوکا دیا گیا ہو ـ
اسرائیلی حملے کے بعد قطر کا ہمارے اوپر سے اعتماد ہی ختم ہو گیا ، اور حماس بھی روپوش ہو گئی ـ جس کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیاـ امریکی ایلچی نے کہا کہ اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہو گیا کہ اسرائیل بے قابو ہو چکا ہے اور خطے کی پالیسیوں پر اپنے طور پر فیصلے کرنے لگا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے