یوکرین نے بنایا ڈرون سے روس کے گیس پلانٹ کو نشانہ

     نیوز ٹوڈے : ینبرگ کے گورنر کے مطابق گیس پلانٹ پر یوکرینی ڈرون حملے میں کسی ملازم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، البتہ پلانٹ کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا ہے ـ اس سے پہلے یوکرین نے قازقستان کی سرحد کے نزدیک روس کےشہر (اورسک) میں بھی ایک صنعت کو ڈرون سے اڑانے کی کوشش کی تھی ـ جاری سال کے ساتویں ماہ سے یوکرین نے روس کے پیٹرول فراہمی اور مالی وسائل کو نقصان پہنچانے کیلیے اس  کی آئل ریفائنریز اور توانائی مراکز پر حملے تیز کر دیے ہیں ـ میڈیا کے مطابق ٹیلی گرام پر وائرل ویڈیوز میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک ڈرون "اورسک نیفٹی آرگ سینٹر آئل ریفائنری" کی عمارت کے ساتھ آ ٹکرایا ـ

   دوسری جانب امریکی صدر (ٹرمپ نے ولادیمیر زیلینسکی) کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ یوکرین کو"ٹوماہاک میزائل" دینے کا وقت ابھی نہیں آیا ـ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے جلد ہی روس کے ساتھ امن مذاکرات کے ذریعے جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ـ امریکی صدر کے مطابق پیوٹن کےساتھ ان کا مسلسل رابطہ ہے اور بداپٹس میں دونوں کی ملاقات بھی طے پا چکی ہے ، جس سے جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو جائے گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+