ایران نے کیا اعلان , عالمی طاقتوں سے جوہری پروگرام کی آزادی کا

     نیوز ٹوڈے : غیر ملکی نیوز ایجنسی "اے ایف پی" کی رپورٹس کے مطابق ویانا میں 2015 میں طے پانے والے"ایران کو یورینئم کی افزودگی سے روکنے کے معاہدے" پر چین ، ایران ، فرانس ، برطانیہ ، امریکہ ، جرمنی اور روس نے دستخط کیے تھے ـ جس کے بدلے ایران پر سے بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی ـ معاہدے کے اختتام کے آخری دن ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج سے ایران جوہری پروگرام کی تمام شرائط سے آزاد ہے ـ  ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران سفارتکاری اور امن کے قیام کیلیے ہر وقت تیار ہے ـ

   البتہ وہ اب کسی سابقہ معاہدے کا پابند نہیں رہا ـ 2018 میں ٹرمپ کے صدارتی دور میں ہی امریکہ نے اس معاہدے سے یک طرفہ علیحدگی اختیار کر لی تھی ـ جس پر ایران نے بھی معاہدے کی مختلف شرائط پر عمل کرنا چھوڑ دیا تھا ـ اقوام متحدہ کی 2231 قرارداد کے مطابق 18 اکتوبر 2015 میں نافذ ہونے والا یہ معاہدہ 10 سال بعد 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہو گیا ـ جرمنی ، فرانس اور برطانیہ نے دوبارہ ایران پر پابندیاں لگانے کا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے جبکہ ایران کے مطابق معاہدے کی مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی یہ پابندیاں غیر مؤثر ہو چکی ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+