اسرائیل کی غزہ امن منصوبے کی خلاف ورزیاں ، زمینی اور فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید
- 20, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے اتوار کے دن سے غزہ پر فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیے جس سے 2 فلسطینی شہید ہو گۓ جبکہ وسطی غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے بھی 5 فلسطینی شہید ہوۓ ـ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقوں "خان یونس اور رفع" میں زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ـ موقع پر موجود افراد کے مطابق اباسن کے علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں نے شدید گولہ باری کی جبکہ رفع پر بھی فضائی حملے کیے گۓ ـ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقہ جبالیہ میں بھی اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ
صیہونی فوج نے ابھی تک ان خبروں کی تصدیق نہیں کی البتہ اسرائیلی نیوز ایجنسی "دی ٹائمز آف اسرائیل" کے مطابق صیہونی فوج نے رفع کے علاقے میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ـ ٹائمز آف اسرائیل کو بتانے والے ایک اسرائیلی فوجی کے مطابق یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیل فوج پر حماس کی جانب سے راکٹ اور سنائپر حملے کے جواب میں کی گئی ـ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں ـ

تبصرے