اگر غزہ جنگ بندی معاہدے کے اصل مقاصد حاصل نہ ہوئے تو اسرائیل پر پابندیاں لگ سکتی ہیں ( کایا کالاس) سربراہ یورپی یونین
- 21, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزراۓ خارجہ کے اجلاس کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ (کایا کالاس) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ تو ہو چکا ہے لیکن اس کی خلاف ورزیوں کا خطرہ ابھی نہیں ٹلا ـ کایا کالاس نے کہا کہ جب تک غزہ کے زمینی حقائق میں قطعی اور مستقل بہتری نہیں آ جاتی اسرائیل پر پابندیوں کے امکانات برقرار رہیں گے ـ انہوں نے کہا جنگ بندی معاہدے نے صرتحال بدل دی ہے لیکن اگر غزہ میں امداد کی فراہمی اور سنگین صورتحال میں تبدیلی نہیں آتی تو اسرائیل پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں ـ
یورپی یونین نے اسرائیل کو دوٹوک بتا دیا کہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے اصل مقاصد کے حصول کیلیے غزہ کی انسانی امداد میں اضافہ ، فلسطینی ریونیو کی واپسی ، صحافیوں کو غزہ کے حالات سے دنیا کو آگاہی کی اجازت اور این جی اوزکی رجسٹریشن اور کام میں آزادی جیسے اقدامات کو یقینی بنانا ہے ـ یورپی یونین نے کچھ اسرائیلی وزراء کو جنگ بندی معاہدے سے قبل بلیک لسٹ میں ڈالنے تجارتی تعلقات میں کمی اور مالی پابندیوں کی تجاویز پیش کی تھیں لیکن ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی منصوبے کی وجہ سے ان پابندیوں پر عمل نہیں کیا گیا ـ

تبصرے