امریکہ اور کولمبیا کے سفارتی تعلقات آخری موڑ پر

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ اور کولمبیا کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ـ کولمبیا نے امریکہ میں تعینات اپنے سفیر (ڈینیئل گارسیا) کو واپس بلا لیا ہے ـ کولمبیا کے مطابق ٹرمپ کے سخت بیانات اور مجوزہ تجارتی پابندیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کولمبیا پر منشیات فروشی کا الزام لگاتے ہوۓ کہا تھا کہ اب امریکہ کولمبیا کو دی جانے والی تمام امداد بند کر دے گا ـ کیریبین میں کولمبین منشیات بردار کشتیوں پر امریکی فوج کے حملے کے بعد امریکہ اور کولمبیا کے  بیچ کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا ـ

    کولمبیا کی کشتیوں پر امریکی فوج کے حملے سے درجنوں کولمبین ہلاک ہو گۓ تھے ـ جس کی کولمبیا کے صدر نے سخت الفاظ میں مذمت کی تھی ـ کولمبین صدر کے مطابق کشتیوں میں مارے جانے والے 3 افراد غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے ـ جس کے جواب میں امریکی صدر نے کولمبین صدر کو منشیات فروشوں کا سردار قرار دیتے ہوۓ ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی ـ جس پر کولمبین صدر نے کہا تھا کہ نہ تو میں تاجر ہوں اور نہ ہی منشیات فروش لیکن کولمبیا کی توہین میں کسی صورت میں برداشت نہیں کروں گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+