حماس نے بنایا رفع میں اسرائیلی فوج کو راکٹ سے نشانہ ، 2 اہلکار ہلاک

    نیوز ٹوڈے : غزہ کے شہر "رفع" میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکوں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی  ہلاک ہو گۓ ـ صیہونی فوج نے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کمانڈنگ آفیسر 26 سالہ (میجر بانیو کولو اور 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ اتاے یاویٹس) کے ناموں سے کی  ـ ہلاک ہونے والے دونوں فوجی "نہال بریگیڈ کی 392 بٹالین"  سے تعلق رکھتے تھے ـ دونوں فوجی اہلکار غزہ کے جنوب مشرقی علاقے میں سرنگوں اور انفراسٹرکچر کا ملبہ اٹھا رہے تھے کہ اچانک ایک سرنگ سے حماس کے لڑاکے نمودار ہوۓ اور اسرائیلی ایکسیویٹر پر راکٹ داغ دیا جس سے 2 فوجی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گۓ ـ

   زخمی اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ اسرائیل نے اس واقعہ کو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دے د یا ـ جبکہ حماس کے مطابق اسرائیلی قبضے کے اس علاقے میں ان کا کوئی جنگجو متحرک نہیں ـ حماس کے مطابق انہیں ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ملی ہے جو مناسب وقت میں اسرائیل کے حوالے کر دی جائے گی ـ تاحال 16 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں کہیں نہ کہیں ملبے کے ڈھیر میں دبی ہوئی ہیں جن کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+