غزہ امن معاہدے کے بچاؤ کیلیے امریکی وفد اسرائیل روانہ
- 21, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ من معاہدے کو برقرار رکھنے کیلیے (امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس ، امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف) اسرائیل پہنچ گۓ ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وفد کے اسرائیلی دورے کا مقصد "غزہ امن معاہدے" کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا اور فریقین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنا ہے ـ مصری حکام کے ساتھ جنگ بندی پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کرنے والےحماس کے وفد کی قیادت (خلیل الحیہ) کر رہے ہیں ـ
ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے اسرائیل روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا حماس ، معاہدے پرمکمل عمل کر رہی ہے ـ امن معاہدہ 100 فیصد کامیاب ہونا چاہیے ۔ امریکہ اس کی ناکامی برداشت نہیں کر سکتا ـ دوسری جانب اسرائیل نے بھی دوبارہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کا اعلان کر دیا ہے البتہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے باوجود اب تک 45 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ 10 اکتوبر سے لے کر آج تک 98 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ

تبصرے