حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے سپرد کر دی
- 22, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی ، جس کو بعد میں ریڈ کراس کے نمائندوں نے اسرائیل کے سپرد کر دیا ـ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق لاش کو پولیس کی زیر نگرانی "تل ابیب کے فرانسک انسٹی ٹیوٹ" بھجوا دیا گیا ہے جہاں سے اس کی شناخت کی رپورٹ دو دن بعد موصول ہونی ہے ـ
اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق اب تک حماس نے کل 13 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں ـ اور ابھی تک ان کے پاس 15یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں ـ اسرائیلی انتظامیہ نے جلد از جلد باقی یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ـ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا تھا کہ حماس کی قید میں موجود متعدد یرغمالی ممکنہ طور پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہوۓ ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے