روس نے جاری کیا پہلی مرتبہ کوئی بیان پاک ، افغان جنگ بندی معاہدے پر
- 22, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان (ماریا زاخارووا) کا کہنا ہے کہ پاک ، افغان سرحد پر تناؤ کا خاتمہ ایک اچھا اقدام ہے ـ ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے قیام کی جڑ مضبوط ہو گی ـ انہوں نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان تنازع کو علاقائی امن کیلیے خطرہ قرار دیتے ہوۓ اس کے حل میں قطر اور ترکیہ کے اہم کردار کی بھی تعریف کی ـ ماریا زاخارووا نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں خاص طور پر دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ اقدامات اٹھائیں ـ
دوحہ میں ہونے والے پاک ، افغان جنگ بندی مذاکرات کا اگلا دور 25 اکتوبر کو ترکیہ میں منعقد ہوگا ـ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی رات کو افغانستان طالبان حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان پر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کا پاکستانی فوجیوں نے منہ توڑ جواب دیا تھا ـ اور (کنٹر ، ننگر ہار پکتیکا ۔ ہلمند اور خوست) کے علاقوں میں کالعدم تنظیم "ٹی ٹی پی" کے متعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا ۔ پاکستانی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرنے والی متعدد افغانی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جن میں موجود درجنوں افغانی فوجی ہلاک ہو گۓ ـ

تبصرے