اسرائیل غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کیلیے فوری طور پر راہداری کھولے ، ایمانیول میکرون
- 22, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر (ایمانیول میکرون) نے سلووینیا کے سرکاری دورے کے دوران سلووینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اسرائیل سے فوری طور پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ غزہ میں اس وقت فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے ـ میکرون نے کہا کہ غزہ کی سرحد پر خوراک کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن راہداری نہیں کھل رہی ـ غزہ کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن اسرائیل ان تک خوراک پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا ـ
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے باوجود غزہ کی حالت انتہائی نازک ہے ـ فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم اپنے (یورپی ، عرب اور امریکی شراکت داروں) کے ساتھ مل کر مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں انسانی امداد ، خوراک اور ضروری بنیادی ضروریات پہنچانے کیلیے فوری طور پر راستے کھولے جائیں ـ میکرون نے کہا کہ جنگ ، بھوک اور محاصرے سے شدید مشکلات میں گھرے فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کیلیے فرانس ہر ممکن سفارتی کوشش کرے گا ـ

تبصرے