ٹرمپ نے دی دھمکی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کے خاتمے کی

     نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سوشل ٹروتھ" پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو مشرق وسطیٰ کے ہمارے اتحادی ممالک کی فوج غزہ میں گھس کر اس کا خاتمہ کر دے گی ـ ٹرمپ کے مطابق مشرق وسطیٰ اور اس کے اطراف میں اب ان کے بہت سے عظیم اتحادی ملک ہیں جنہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر وہ غزہ میں داخل ہوکر حماس کو سبق سکھانے کیلیے تیار ہیں ـ ٹرمپ نے کہا کہ اتحادیوں کو صرف میرے اشارے کا انتظار ہے وہ غزہ میں گھس کر حماس کو نیست و نابود کر دیں گے ـ

   امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کیلیے جو محبت اور جذبہ آج دکھائی دے رہا ہے وہ ہزاروں سال پہلے بھی نظر نہیں آیا ـ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنے تمام اتحادی ممالک کو اطمینان دلایا ہے کہ حماس کے خلاف کسی ایسی کارروائی کی ضرورت نہیں کیونکہ مجھے امید ہے کہ وہ خود درست راستے کا انتخاب کرے گی ـ البتہ صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ اگر حماس نے اپنا رویہ نہ بدلا تو اس کے خلاف تیز تر اور بے رحمانہ کارروائیاں کی جائیں گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+