ہتھیار ڈال دیں تو حماس کے بعض رہنماؤں کو معافی مل سکتی ہے ، جے ڈی وینس

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی دورے پر موجود امریکی وفد نے صدر اور وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) سے ملاقات کی اور تباہ حال علاقوں کا دورہ بھی کیا ـ اپنے دورے کے اختتام پرنائب امریکی صدر (جے ڈی وینس) نے کہا کہ حماس کے پاس اب بھی 15 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں ـ جن کو بازیاب کرنا بہت مشکل ہے ـ انہوں کہا کہ باقی ماندہ یرغمالیوں کی لاشیں واپس لانا فوری طور پر ممکن نہیں ـ یہ راتوں رات کا کام نہیں اس میں وقت لگےگا ـ

   جے ڈی وینس نے کہا کہ ان میں سے کچھ لاشیں ٹنوں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور کچھ ایسی جگہوں پر ہیں جہاں سے ان کا سراغ لگانا مشکل ہے ـ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوشش نہیں کی جاۓ گی ہم ملبے کے نیچے سے لاشوں کو نکالنے کیلیے غزہ کی انتظامیہ کی مدد کریں گے ـ نائب امریکی صدر نے مزید کہا حماس کے بعض رہنماؤں کو معافی یا بخشش دی جا سکتی ہے اگر وہ ہتھیار ڈال دیں اور اپنی باقی زندگی قانون اورا من کے دائرے میں رہ کر گزاریں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+