ہنگری میں ہونے والی ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات اچانک کینسل ہو گئی
- 23, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی اور روسی مذاکرات کاروں کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت میں تلخ کلامی کے بعد (امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن) کے ساتھ ہنگری میں ہونےو الی ملاقات منسوخ ہو گئی ـ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے قبل ہی ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ ملاقات کا اعلان کیا تھا ـ اور توقع کی جا رہی تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی اور یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت ہوگی ، لیکن مذاکرات کاروں کے اختلافات نے بات بگاڑ دی ـ
دوسری طرف صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے 10 سے 15 دنوں میں وہ اہم تجارتی معاملات پر چینی صدر کے ساتھ بات چیت کریں گے ـ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر حماس کو دھمکی دیتے ہوئے بغیر کسی ملک کا نام لیے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کیلیے تیار بیٹھے ہیں ـ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات منسوخ ہونے سے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے ـ

تبصرے