امریکی صدر کی مودی کو وارننگ ، پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے

     نیوز ٹوڈے : اوول آفس میں منعقدہ دیوالی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات  چیت کرتے ہوۓ امریکی صدر نے بتایا کہ ان کی مودی سے فون پر تجارت سمیت مختلف امور پر  بات ہوئی ہے ـ امریکی صدر کے بقول وہ تجارت کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں ـ اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو پاکستان کے ساتھ جنگ سے منع کیا ـ ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ تجارت کے ذریعے میں نےپاک ، بھارت جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں ـ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گراۓ ـ

   لیکن میں نے دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے کہا کہ اگر جنگ کی تو امریکہ ان کے ساتھ  تجارتی تعلقات منقطع کر دے گا ـ ٹرمپ نے کہا کہ میری دھمکی کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی دونوں ممالک نے جنگ بندی کا پیغام دے دیا ـ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ پاک ، بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ حاصل کر چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+