اکثریتی امریکی شہری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں ہیں ، امریکی میڈیا
- 23, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق ان کے کیے گۓ سروے میں اکثریتی امریکی شہریوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کی ہے ـ 80 فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ری پبلکن پارٹیز کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر ے ـ رپورٹ کے مطابق سروے سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی صدر کا فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے فیصلہ عوامی راۓ سے مطابقت نہیں رکھتا ـ
پیر کو ختم ہونے والے 6 دن کے سروے میں 59 فیصد امریکی شہریوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کی اور 33 فیصد نے مخالفت کی ـ اور باقی 8 فیصد شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا ـ پچھلے چند ہفتوں سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک میں اضافہ ہوا ہے ـ جن میں امریکی اتحادی کینیڈا ، برطانیہ اور فرانس بھی شامل ہیں ، جبکہ اسرائیل نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہےـ

تبصرے