بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 23, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کابل میں بھارتی تکنیکی مشن کو باضابطہ طور پر سفارتخانے میں تبدیل کیا جا رہا ہے ـ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سفارتخانے کی بحالی کے اس فوری فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی ـ بیان کے مطابق بھارتی سفارتخانہ افغانستان کی ترقی انسانی امداد اور استعداد کارمیں اضافے کے منصوبوں میں اس کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا ـ
افغان وزیر خارجہ کے بھارتی دورے کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ـ 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد بھارت نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا ـ البتہ تکنیکی مشن قائم کردیا تھا ـ جس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان طبی امداد ، تجارت اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا تھا ـ اس سے قبل پاکستان سمیت چین ، روس ، ترکیہ اور متعدد ملکوں نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے بحال کر دیے ہیں ـ صرف روس ایک ایسا ملک ہے جس نے طالبان حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ـ

تبصرے