اسرائیل کی طرف سے واپس کی گئی 54 فلسطینیوں کی لاشیں اجتماعی قبر میں دفن

      نیوز ٹوڈے : غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی جانب سے واپس کی گئی 54 شہداء کی لاشیں اجتماعی قبر میں دفنا دی گئیں ـ  اسرائیل نے معاہدے کے مطابق کل 145 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی تھیں جن میں سے 54 لاشیں شناخت کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے اجتماعی قبر میں دفنائی گئیں ـ فلسطین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کو انتہائی قریب اور اندھا دھند فائرنگ سے شہید کیا گیا ان کے جسموں پر شیلنگ کے نشانات کو "میدانی ایگزیکیوشن " کا ثبوت قرار دیا گیا ـ دوسری طرف اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+