کئی ملکوں نے غزہ امن مشن میں شامل ہونے کیلیے رضا مندی دے دی ، مارکو روبیو

     نیوز ٹوڈے : امریکی وزیر خارجہ (مارکو روبیو) کا کہنا ہے کہ غزہ امن مشن کیلیے مجوزہ "امن فورس" میں شامل ہونے کیلیے متعدد ممالک نے رضامندی ظاہر کر دی ہے اس فورس کا مقصد جنگ زدہ علاقوں میں امن استحکام کا قیام اور انسانی ہمدردی کی راہ ہموار کرنا ہے ـ مارکو نے صیہونی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق پاس کیے گۓ بل پر بھی تشویش کا اظہار کیا ـ روبیو کے مطابق اسرائیل کا یہ اقدام امن معاہدے کیلیے خطرہ بن سکتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ـ

   امریکہ کے کہنے پر برطانیہ نے بھی غزہ امن فورس کی سربراہی کی حامی بھر لی برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سینئر کمانڈر اور چند فوجی اسرائیل پہنچ چکے ہیں جو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کریں گے ـ دوسری جانب امریکی سینیٹ کام کے سربراہ "ایڈمرل بریڈ کوپر"  کا کہنا ہے کہ  غزہ امن مشن کیلیے جانے والے 200 فوجیوں میں امریکہ کا ایک فوجی بھی شامل نہیں ہو گا ـ کوپر کے مطابق امریکہ غزہ امن مشن میں شامل نہیں ہوگا لیکن اتحادی ممالک کی ہر قسم کی مدد کرے گا ـ یہ پیش رفت اس وقت کی گئی جب غزہ میں جنگ بندی کےامکانات کم اور انسانی بحران بڑھتا نظر آنے لگا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+