مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش سے اسرائیل کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ، ٹرمپ

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر (ٹرمپ) نے دوٹوک الفاظ میں اسرائیل کو بتا دیا ہے کہ اگر اس نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی تو امریکہ اس کی حمایت ختم کر دے گا ـ ٹائم میگزین کو دیے جانے والے انٹر ویو میں امریکی صدر سے جب مغربی کنارے کو ضم کرنے کے خواہش مند اسرائیلی رہنماؤں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ٹرمپ نےواضح الفاظ میں کہا کہ ایسا ہر گز ممکن نہیں میں عرب ملکوں سے وعدہ کر چکا ہوں ـ

   عرب ممالک نے ہماری بہت حمایت کی ہے اور اب ایسا کسی صورت ممکن نہیں ـ ٹائم میگزین کو دیے گۓ انٹر ویو میں صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو واضح الفاظ میں خبردار کر دیا کہ اگر اس نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش کی توامریکہ اس کا ساتھ چھوڑ دے گا ـ امریکی صدر نے یہ بیان اسرائیلی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں ضم کرنے کے بل پاس ہونے کے بعد دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+