سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنا نہیں چاہتے وہ صحرا میں اونٹوں کی سواری جاری رکھیں اسرائیلی وزیر خزانہ

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ (بیتزلیل اسموٹریج) نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے امکانات کو واضح الفاظ میں رد کردیا ـ اسموٹریج کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ بحالی تعلقات کی صورت میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا پڑے گا  اس لیے یہ معاہدہ ہمیں منظور نہیں ـ بیتزلیل نے انتہائی توہین آمیز لہجے میں کہا کہ اگر سعودی عرب کے فلسطینی ریاست کو ماننے کے بدلے ہمارے ساتھ تعلقات بحال ہونے ہیں تو ایسا ممکن نہیں وہ صحرا میں اپنے اونٹوں پر گھومے پھرے اور ہم اپنے معاشرے ۔ معیشت اور ریاست کو ترقی دیتے رہیں گے ـ

   جمعرات کے دن یرو شلم میں  (زومیٹ انسٹی ٹیوٹ اور مکوریشون) کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس میں اسرائیلی وزیر خزانہ نے یہ بیان جاری کیا ـ اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے اسموٹریج کے اس بیان کو سفارتی نقصان اور قومی بدنامی قرار دے دیا ـ حزب اختلاف کے سربراہ (یائیر لیپڈ) کے مطابق نیتن یاہو کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کوئی ردو بدل کرنے کی بجائے سوشل میڈیا کی نچلے درجے کے صارفین والی زبان استعمال کر رہی ہے جس سے ملک کی رہنمائی نہیں بلکہ تباہی ہو رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+