جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں جارحیت جاری

      نیوز ٹوڈے : فلسطینی محکمہ صحت کی رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی پر مختلف علاقوں میں صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے بچوں اور عورتوں سمیت متعدد فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا ـ غزہ میں جنگ بندی منصوبے کے نفاذ کے باوجود  93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں ـ غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر آج  تک مجموعی طور پر 68 ہزار 519 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہو چکے ہیں دوسری جانب اقوام متحدہ  کے مطابق غزہ میں کم از کم 15 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے ـ

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کو واپسی پر صرف ملبے کے ڈھیر ملے اور ان کو بھوک اور پیاس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـ مغربی کنارے پر بھی غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی  فلسطینیوں کی گھروں ، کمیونٹیوں ، اور زرعی زمینوں پر کارروائیاں  مسلسل جاری ہیں ـ جس سے خطے  میں امن کی بجاۓ کشیدگی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+