منشیات فروشی کے الزام پر امریکہ نے لگائیں کولمبین صدر پر پابندیاں
- 27, اکتوبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں موجود کولمبین صدر کے اثاثے بھی منجمد کر دیے گۓ ـ اس کے علاوہ امریکی کاروباریوں کو (گسٹاؤ پیٹرو) کو کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے منع کر دیا گیا ہے ـ امریکی حکام کے مطابق کولمبین صدر کے خلاف یہ اقدام خطے میں منشیات فروشی اور بدعنوانی کے جرم میں ہمارے عزم کا حصہ ہے ـ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کولمبین صدر نے نہ صرف اپنے ملک میں منشایت فروشوں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ اس کی سپلائی امریکہ تک پہنچا دی ـ
کولمبیا کے صدر نےامریکی حکومت کے ان الزامت کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوۓ کہا کہ ہم نے منشیات فروشی کے خلاف بے شما ر کارروائیاں کیں اور ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی اور متعدد جرائم پیشہ گروہوں کو بھی انجام تک پہنچایا ـ کولمبین حکومت کے مطابق امریکہ کا یہ فیصلہ سیاسی انتقام اور کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ـ

تبصرے